Love for Muhammad {صلہ}

عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ

و سلم کا عجیب واقعہ شیخ


الاسلام حضرت علامہ ظفر احمد 

عثمانی رحمہ اللہ علیہ فرماتے ہیں

 کہ میں اُس زمانہ میں حج کے بعد

 مدینہ منورہ گیا ہم لوگوں نے کھانا 

کھانے کے بعد دستر خوان کو لے کر 

ایک ڈھیر پرجھاڑ دیا تا کہ روٹی کے

 بچے ٹکڑوں اور ہڈیوں کو جانور کھا 

جائیں...تھوڑی دیر کے بعد جب میں

 اپنے کرے سے باہر نکلا تو یہ دیکھ

 کر حیران رہ گیا کہ ایک خوبصورت

 نو سال کا بچہ ان ٹکڑوں کو چن چن

 کر کھا رہا ہے مجھے سخت افسوس

 ہوا۔ بچے کوساتھ لے کر قیام گاہ میں

 آیا اور اسے پیٹ بھر کے کھانا کھلایا 

کیونکہ میں ایسی ہستی کے شہر میں

تھا جو غریوں کا والی اور غلاموں کا 

مولیٰ تھا میرے اس برتاؤں کو دیکھ

 کر بچہ بے حد متاثر ہوامیں نے چلتے 

وقت اس سے کہا کہ بیٹے تمہارے والد

 کیا کرتے ہیں؟اس نے کہا میں یتیم ہوں.

 میں نے کہا بیٹے میرے ساتھ ہندوستان 

چلو گے؟وہاں میں تم کو اچھے اچھے کھانے 

کھلاؤں گا۔ عمدہ عمدہ کپڑے پہناؤں گا۔ 

اپنے مدار سےمیں تعلیم دوں گا۔ جب تم

 عالم فاضل ہو جاؤ گے تو میں خود تم کو

 یہاں لے کر آؤں گا اور تمہیں تمہاری والدہ

 کے سپرد کر دوں گا۔ تم جاؤ اپنی والدہ سے

 اجازت لے کر آؤ۔ لڑکا بہت خوش ہوا اور

اچھلتا کودتا اپنی والدہ کے پاس واپس گیا

 وہ بیچاری بیوہ دوسرے بچوں کے اخراجات

 سے پہلےہی پریشان تھی اس نے فورا اجازت

 دے دی بچہ فورا آیا اور مولانا کو بتایا کہ 

میں آپ کے ساتھ جاؤں گا۔ میری ماں نے 

اجازت دے دی ہے پھر پوچھنے لگا کہ آپ کے

 شہر میں چنے ملتے ہیں؟مولانا عثمانی نے

 بتایا یہ ساری چیزیں وافر مقدار میں تمہیں

 ملیں گی ... مولاناکا بیان ہے کہ میری انگلی

 پکڑے پکڑے مسجد نبوی

( علی صاحبہاالصلوٰۃ

 والسلام ) میں وہ میرے ساتھ آیا اور ٹھٹک کر

 رہ گیا۔ سر کاری دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم

 کے روضہ مبارک کو دیکھا اور مسجد

کےدروازے

 کو اور پوچھا کیا کہ بابا یہ دروازہ اور روضہ

 بھی وہاں ملے گا ؟میں نے اس سے کہا کہ بیٹا 

اگر یہ وہاں مل جاتا تو میں یہاں کیوں آتا. لڑکے

 کےچہرے کا رنگ بدل گیا میری انگلی چھوڑ دی

 با با تم جاؤ۔ اگر یہ نہیں ملے گا تو میں ہرگز ہرگز

اس دروازے کو چھوڑ کر نہیں جاؤں گا ۔ بھوکا 

رہوں گا ۔ پیاسار ہوں گا .. اس دروازہ کودیکھ کر

 میں اپنی بھوک اور پیاس بجھاتا رہوں گا جس 

طرح آج تک بجھاتا رہا ہوں یہ کہہ کر بچہ رونے 

لگا اور اس کے عشق کو دیکھ کر میں بھی رونے لگ گیا ...

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Hazarat Umer Farooq r.a

Last khutbah of Muhammad SWW

Hazarat Abu bakar (r.a)