Bismillah
بسم اللہ الرحمن الرحیم کی فضیلت اللہ تعالی نے مسلمانوں کو بعض چھوٹی چیزوں میں بڑی برکت عطاء کی ہے، بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی اسی میں شامل ہے، اس آیت کے ذریعہ اللہ تعالی کی غیبی مدد حاصل ہوتی ہے۔ اس چھوٹی سی آیت میں اس قدر طاقت ہے کہ کوئی عام مسلمان اس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ ہمارے پاس بسم اللہ الرحمن الرحیم جیسی قوت و طاقت ہونے کے باوجود اگر ہم مایوس ہوتے ہیں یہ بڑے افسوس کی بات ہے، بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بڑے فضائل ہیں۔ رسول اللہ نے فرمایا کہ مجھ پر ایک ایسی آیت اتری ہے کہ کسی نبی پر سوائے حضرت سلیمان علیہ السلام کے ایسی آیت نہیں اتری وہ آیت بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے۔ حضرت جابر تحمر ماتے ہیں کہ جب یہ آیت اتری : 1) بادل مشرق کی طرف چھٹ گئے۔ (2) ہوائیں ساکن ہو گئیں۔ (3) سمند رھر گیا۔ (4) جانوروں نے کان لگا لئے۔ 5) شیاطین پر آسمان سے شعلے گرے۔ 6) پروردگار عالم نے اپنی عزت وجلال کی قسم کھا کر فرمایا کہ جس چیز پر میرا یہ نام لیا جائے گا اس میں ضرور برکت ہوگی۔ حضرت ابن مسعود فر ماتے ہیں کہ جہنم کے انیس (19) دارو خوں سے جو بچنا چاہے وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے اس کے بھی انہیں (1...