Hazarat Umer Farooq r.a
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن خطاب ستائیس سال کی عمر میں مشرف بہ اسلام ہوئے تھے۔
واقعہ فیل کے تیرہ سال کے بعد آپ پیدا ہوئے ۔ آپ اشراف قریش میں سے تھے، جاہلیت کے زمانہ میں
آپ کا گھرانہ جنگ و جدال وغیرہ میں سفارش کرنے والے صلح وغیرہ کرانے والے، بڑے عزت دار
گزرے تھے۔ آپ کی کنیت ابو حفص ، لقب فاروق اعظم اور اسم عمر ہے۔ آپ بعثت کے چھٹے سال اسلام
لائے تھے، جس دن اسلام لائے اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی:
يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ حَسْبُكَ اللهُ وَمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ (سورة الانفال، (۲۴)
( ترجمہ ) اے نبی کافی ہے تجھے اللہ اور جو تابعدار ہیں تیرے مومنوں سے
آپ چالیس مردوں اور گیارہ عورتوں کے بعد اسلام لائے تھے۔ ہجرت کے بعد تیرھویں سال
تمیسویں جمادی الاخری کو سہ شنبہ کے دن مسند خلافت پر بیٹھے تھے۔ دس سال اور آٹھ ماہ آپ خلافت پر
رہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
لو كان بعدى نبيا لكان عمر بن الخطاب (مشكوة)
( ترجمہ ) اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ابن خطاب ہوتا
ایک اور حدیث میں فرمایا:
السلامك
عمر سراج اهل الجنة
( ترجمہ ) عمر اہل جنت کا چراغ ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں